ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا : پٹرول بنک میں چوری کے الزام میں ڈرائیور گرفتار

کارکلا : پٹرول بنک میں چوری کے الزام میں ڈرائیور گرفتار

Wed, 13 Oct 2021 19:51:59    S.O. News Service

کارکلا 13/ اکتوبر (ایس او نیوز) سانور کے پٹرول بنک کا دروازہ توڑ کر چوری کی واردات انجام دینے والے ملزم کو موڈبیدری پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

    موڈبیدری چیک پوسٹ کے پاس گرفتار کیے گئے ملزم کا نام سنتوش شیٹی ہے جو پیشہ سے ڈرائیور بتایا جاتا ہے ۔ پولیس کے بیان کے مطابق جب سنتوش شیٹی سے پوچھ تاچھ کی گئی تو مبینہ طور پر اس نے سانور کے سدی ونائیک پٹرول بنک میں چوری کرنے کی بات قبول کی ہے ۔ اس کے علاوہ اس نے کوڈیاڈکا کے ایک پٹرول بنک میں بھی چوری کی کوشش اور کارکلا کے ایس بی آئی اے ٹی ایم سے رقم چرانے کی کوشش کا بھی اعتراف کیا ہے ۔  

    پتہ چلا ہے کہ سنتوش شیٹی اس سے پہلے کارکلا موڈبیدری روٹ پر بسیں چلایا کرتا تھا ۔ اس پر اُوروا منگلورو پولیس اسٹیشن کے حدود میں قتل ، لوٹ مار کے علاوہ موڈی بیدری میں بائک چوری کے معاملات  درج ہیں جو عدالت میں زیر سماعت ہیں ۔


Share: